20 دسمبر، 2018

فیصل آباد: خطرناک سیلفی کے شوق نے نوجوان کی جان لے لی









فیصل آباد: صوبہ پنجاب میں پیش آیا افسوس ناک واقعہ جہاں خطرناک سیلفی کے شوق نے نوجوان کی جان لے لی۔


تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر فیصل آباد میں نوجون نے پستول تھامے سیلفی لینے کی کوشش کی لیکن غلطی سے ٹریگر دبنے کے باعث وہ موت کے منہ میں چلا گیا۔


پولیس کا کہنا ہے کہ تین دوست کمرے میں سیلفی بنارہے تھے، ایک کے ہاتھ سے ٹریگر دب گیا، جس کے باعث نوجوان کی موت واقع ہوئی۔


پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دوست اویس کو حراست میں لے لیا جبکہ دوسرا دوست مبشر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔


اس سے قبل بھی متعدد بار ایسی ہلاکتیں ہوچکی ہیں، نوجوان سیلفی لینے کے چکر میں موت کو گلے لگا لیتے ہیں۔


واضح رہے کہ سیلفی لینے کے چکر میں درجنوں نوجوان لڑکے اور لڑکیاں اپنے آپ کو زخمی بھی کرچکے ہیں، بلند وبالا عمارتوں سے گرنے کے واقعات عام ہیں۔


ایک تحقیقاتی مطالعے کے مطابق اکتوبر 2011 سے نومبر 2017 تک دنیا بھر میں 259 افراد سیلفی لیتے ہوئے موت کے منہ میں چلے گئے جو سالانہ اوسطاً 43 افراد بنتے ہیں۔


Comments

comments





Source link