سورۃ الاحزاب کی آیت ما کان محمد ابا احد من رجالکم و لکن رسول اللہ و خاتم النبین میں لفظ خاتم النبین کے مطلب کے متعلق قادیانی جماعت کا موقف ہے
"خاتم النبین کا معنی "نبیوں کی مہر" یعنی پہلے اللہ تعالی نبوت عنایت
فرماتے تھے۔ اب آپ (صلی اللہ علیہ وسلم) کی اتباع سے نبوت ملے گی۔ جو شخص
رحمت دوعالم صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع کرے گا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس
پر مہر لگا دیں گے تو وہ نبی بن جائے گا"۔
(حقیقت الوحی صفحہ 97 حاشیہ صفحہ 28، خزائن جلد 22 صفحہ 100،30 )
بلکہ خود مرزا قادیانی کی اپنی کتابیں اس تفسیر کو جھٹلاتی ہیں۔ مرزا
قادیانی اپنی کتاب تریاق القلوب میں صفحہ 157، خزائن جلد 15، صفحہ 479 پر
اپنے متعلق تحریر کرتا ہے۔
"میرے ساتھ ایک لڑکی پیدا ہوئی ، جس کا نام
جنت تھا اور پہلے وہ لڑکی پیٹ میں سے نکلی تھی اور بعد اس کے میں نکلا تھا۔
اور میرے بعد میرے والدین کے گھر میں اور کوئی لڑکی یا لڑکا نہیں ہوا اور
میں ان کے لیے خاتم الاولاد تھا"۔
جب مرزا قادیانی اور خود اسکی جماعت بھی خاتم الاولاد
کا ترجمہ آخری ولد کرتے ہیں اور مرزا کو اپنے والدین کا آخری بیٹا مانتے
ہیں کہ اس بعد کسی قسم کا کوئی جھوٹا، بڑا، بہرہ، گونگا بیٹا پیدا نہیں ہوا
تو پھر خاتم النبین کا بھی یہی
ترجمہ انہیں ماننا پڑے کہ رحمت دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کسی قسم
کا کوئی ظلی، بروزی، مستقل، غیر مستقل نبی آنے کی کوئی گنجائش نہیں۔ ورنہ ان کے بنائے گئے خاتم النبین کے معنی "حضور کی مہر سے نبی بنیں گے" کے مطابق خاتم الاولاد
کا ترجمہ بھی مرزائیوں کو یہی کرنا ہوگا کہ مرزا کی مہر سے مرزا کے والدین
کے ہاں بچے پیدا ہوں گے۔ اس صورت میں اب مرزا قادیانی مہر لگاتے جائیں گے
اور مرزا قادیانی کی ماں بچے جنتی چلی جائے گی۔
ہے ہمت تو کریں مرزائی یہ ترجمہ۔
ہے ہمت تو کریں مرزائی یہ ترجمہ۔
دوسری بات قادیانیوں نے لکھا ہے کہ یہ مہر اتباع کرنے کے بعد لگے گی۔ جبکہ مرزا قادیانی لکھتا ہے۔
"خدا تعالی نے مجھے اس تیسرے درجے میں داخل
کرکے وہ نعمت بخشی ہے کہ جو میرے کوشش سے نہیں بلکہ شکم مادر میں ہی مجھے
عطا کی گئی ہے " (حقیقت الوحی صفحہ 67، خزائن جلد 22 صفحہ 70 )
لیجیے مرزا نے خود کہہ دیا کہ میں حضور کی اتباع سے نبی نہیں بنا بلکہ شکم مادر میں مجھے یہ نعمت ملی۔
جب خاتم النبین کی مہر سے کوئی بھی یہاں تک کہ خود مرزا بھی نبی نہیں بنا تو یہ ترجمہ کرنے کا فاعدہ ؟۔
ان لوگوں نے جہالت اور بے وقوفی کے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ
والضحی چہرے کے مالک نبی کامل سردار الانبیا صلی اللہ علیہ وسلم کو چھوڑ کر
ایک کانے دجال کو نبی ماننے کی سزا میں ان لوگوں کی عقلیں ضبط ہوچکی ہیں