7 اگست، 2014

مرزا غلام احمد قادیانی کے تضادات

1 …مرزا غلام قادیانی نے لکھا: میں حلفاً کہہ سکتا ہوں کہ میرا یہی حال ہے کہ کوئی ثابت نہیں کرسکتا کہ میں نے کسی انسان سے قرآن یا حدیث یاتفسیر کا ایک سبق بھی پڑھا ہے۔ ( ایام الصلح، ص:168، خزائن، ج14، ص:394)

یا … مرزا غلام قادیانی نے لکھا ہے: بچپن کے زمانہ میں میری تعلیم اس طرح ہوئی کہ جب میں چھے سات سال کا تھا تو ایک فارسی خواں معلم میرے لیے نوکر رکھا گیا۔ جنہوں نے قرآن شریف اور چند فارسی کتابیں مجھے پڑھائیں اور اس بزرگ کا نام افضل الہٰی تھا اور جب میری عمر تقریباً دس برس کی ہوئی توایک عربی خواں مولوی میری تربیت کے لیے مقرر کیے گئے، جن کا نام فضل احمد تھا۔ (کتاب البریہ، ص:161،162 خرائن، ج13، ص180,179)

2 … مرزا غلام قادیانی نے لکھا: ہم بھی نبوت کے مدعی پر لعنت بھیجتے ہیں۔ (مجموعہ اشتہارات ج2، ص297)

یا …مرزا غلام قادیانی نے لکھا: ہمارا دعویٰ ہے کہ ہم نبی اور رسول ہیں۔ ( اخبار البدر،5 مارچ1904، ملفوظات، ج10، ص:127)

3 … حضرت محمد مصطفی صلی الله علیہ وسلم ختم المرسلین کے بعد کسی دوسرے مدعی نبوت اورر سالت کو کاذب اور کافر جانتا ہوں۔ ( مجموعہ اشتہارات ،ج1، ص:230)

یا …مرزا غلام قادیانی نے لکھا: سچا خدا وہ خدا ہے جس نے قادیان میں اپنا رسول بھیجا۔ (دافع البلاء ص،11 خزائن ،ج18، ص230)

4 … مرزا غلام قادیانی نے لکھا: میرے نزدیک ممکن ہے کہ آئندہ زمانوں میں میرے جیسے اور دس ہزار بھی مثیل مسیح آجائیں۔ (ازالہ واہام ص199 خزائن، ج3، ص:197)

یا …مرزا غلام قادیانی نے لکھا: میرے سوا اور دوسرے مسیح کے لیے میرے زمانے کے بعد قدم رکھنے کی جگہ نہیں۔ ( خطبہ الہامیہ، ص243 خزائن، ج16، ص:243)

5 … مرزا غلام قادیانی نے لکھا: ﴿ھو الذ ارسل رسولہ بالھدی ودین الحق لیظہرہ علی الدین کلہ﴾ یہ آیت حضرت مسیح کے حق میں پیش گوئی ہے، جب حضرت مسیح علیہ السلام دوبارہ اس دنیا میں تشریف لائیں گے تو اسلام جمیع آفاق واقطار میں پھیل جائے گا۔ ( براہین احمدیہ، ص499،خزائن، ج1، ص593)

یا …مرزا غلام قادیانی نے لکھا: قرآن شریف کی وہ تیس آیات جن سے مسیح ابن مریم علیہ السلام کا فوت ہونا ثابت ہوتا ہے۔(ازالہ اوہام، ص598 خزائن، ج3، ص423)

6 … مرزا غلام قادیانی نے لکھا: خدا تعالیٰ بہرحال جب تک کہ طاعون دنیا میں رہے گوستر(70) بر س تک رہے ،قادیان کو اس کی خوف ناک تباہی سے محفوظ رکھے گا، کیوں کہ یہ اس کے رسول (مرزا )کی تخت گا ہ ہے۔ دافع البلاء، ص10 ،خزائن ،ج18 ،ص230)

یا …مرزا غلام قادیانی نے لکھا: اور پھر طاعون کے دنوں میں جب کہ قادیان میں طاعون زور پر تھا۔ (حقیقت الوحی، ص84 حاشیہ خزائن،22، ص87)

7 … مرزا غلام احمد قادیانی نے لکھا: اس (خدا) نے مجھے براہین احمدیہ میں بشارت دی کہ ہرایک خبیث عارضہ سے تجھے محفوظ رکھوں گا۔( ضمیمہ تحفہ گولڑویہ حاشیہ ص20، خزائن، ج17، ص67)

یا …مرزا غلام قادیانی نے لکھا: میں ایک دائم المرض آدمی ہوں۔ ہمیشہ سردرد اور دوران سر اور کمی خواب اور تشنج دل کی بیماری دورہ کے ساتھ آتی ہے۔ (اربعین نمبر4 ،ص4 خزائن، ج17، ص471,470)

8 … مرزا غلام قادیانی نے لکھا: جو شخص احادیث کوردی کی طرح پھینک دیتا ہے وہ ہر گز ہر گز مومن نہیں ہو سکتا۔ ( ملفوظات ،ج10 ص:265)

یا …مرزا غلام قادیانی نے لکھا : جو شخص(مرزا) حکم ہو کر آیا ہے اس کا اختیار ہے کہ حدیثوں کے ذخیرہ میں سے جس انبار کو چاہے خدا سے علم پاکر قبول کرے اور جس ڈھیر کو چاہے ، خدا سے علم پاکر رد کر دے۔ (اربعین، ص 15 ،حاشیہ خزائن، ج17، ص401)

9 …مرزا غلام قادیانی نے لکھا: میرے نزدیک اخفاء ( کسی بات کو چھپانا) گنا ہ ہے اور کمینے لوگوں کا کام ہے۔ ( الاستفتاء، ص36، خزائن، ج22، ص657)

یا …مرزا غلام قادیانی نے لکھا: الله تعالیٰ کی قسم میں بہت مدت سے جانتا تھا کہ میں ابن مریم بنایا گیا ہوں اور ا ن کی جگہ آیا ہوں، لیکن تاویلاً میں نے اس کو چھپائے رکھا۔ اپنے عقیدہ کو نہ بدلا اس پر پکا رہا اور بیس برس اس کا اظہار نہیں کیا۔ ( التبلیغ ملحقہ آئینہ کمالات اسلام، خزائن ج5، ص551)

10 … مرزا غلام قادیانی نے لکھا ہے : وہ (عیسیٰ علیہ السلام) بغیر باپ پیدا ہوا ہے۔ ( ضمیمہ براہین احمدیہ، ص221، خزائن ج21، ص397)

یا …مرزا غلام قادیانی نے لکھا : حضرت مسیح ابن مریم اپنے باپ یوسف کے ساتھ بائیس برس مدت تک نجاری کا کام بھی کرتے رہے۔ (ازالہ اوہام، ص303 حاشیہ خزائن ج3، ص255,254)
کیا آپ نے کبھی غور کیا ہے ؟
قادیانی ہمارے نوجوانوں کو ورغلا کر مرتد بنا رہے ہیں، اس مقصد کے لیے وہ روپے پانی کی طرح بہا رہے ہیں۔

قادیانیت برطانوی سامراج کا پیدا کردہ اسلام دشمن سیاسی وسازشی فتنہ ہے، جس کو مرزا غلام قادیانی نے مذہبی روپ دے کر مسلمانوں کے دلوں سے جذبہ جہاد کو مٹانے کی خطرناک سازش، دور فرنگی میں، فرنگی کے اشاروں پر تیار کی تھی۔

قادیانی عالمی صہیونی تحریک کے آلہ کار یورپ کے تربیت یافتہ اور اسرائیل کے ایجنٹ ہیں، قادیانیت کا وجود ننگ انسانیت او رملت اسلامیہ کے لیے ایک ناسور اور ایمان کے لیے زہر قاتل ہے۔

قادیانیت حضور صلی الله علیہ وسلم سے بغض وعناد، ختم نبوت پر ڈاکا زنی اور یہودیت کے مکروفریب اور دجل کا دوسرا نام ہے۔