26 فروری، 2015

Daily Jang Urdu News - Pakistan News Urdu - Jang Searchable: لاہور :ماڈل گرل عبیرہ اور طالبہ انعم کی اموات معمہ بن گئیں

Daily Jang Urdu News - Pakistan News Urdu - Jang Searchable

Jang Searchable that helps you find News on Various Topics. Urdu news, Pakistan News, Latest News, Breaking News, Current News, Politics, Sports, Cricket

لاہور :ماڈل گرل عبیرہ اور طالبہ انعم کی اموات معمہ بن گئیں
http://beta.jang.com.pk/JangDetail.aspx?ID=176466
Feb 26th 2015, 17:10

لاہور.........لاہور میں ماڈل گرل عبیرہ اور میڈیکل کی طالبہ انعم کی اموات معمہ بن گئی ہیں،حصول تعلیم کیلئے لاہور آنے والی دونوں طالبات کے قتلوں کی تفتیش میں حیرت انگیز مماثلت پائی جاتی ہےکہ کئی دنوں بعد بھی دونوں کی پوسٹ مارٹم رپورٹس نہیں آئیں، دونوں کیسز میں دو، دو ملزم گرفتار، دونوں ہی کی تفتیش رکی ہوئی ہے۔ سیالکوٹ کی عبیرہ آئی تو تھی لاہور تعلیم حاصل کرنے، مگر قدم رکھ دیا تو رنگوں روشنیوں کی دنیا، ماڈلنگ میں، دوستوں کا حلقہ تیزی سے بڑھتا گیا اورپھر ہنستی کھیلتی عبیرہ اچانک غائب ہوگئی، کچھ دنوں بعد ملی بھی تو ایک بس اڈے سے سوٹ کیس بند لاش کی صورت میں،شناخت نہ ہونے پرمقامی قبرستان میں دفنا دیا گیا،پولیس حرکت میں آئی ضرور مگر موت کا شکار عبیرہ کا کیس بھی روایتی تاخیر کا شکار ہے،قتل کو ڈیڑھ ماہ اور سی سی ٹی وی فوٹیج ملے ہفتہ گزر چکا،دو ملزمان،قریبی دوست طوبیٰ اور بنک آفیسرفاروق بھی پکڑے گئے،مگرپولیس گرفتاری ڈالنے سے گریزاں،وجہ پھر نکلی پولیس کی روایتی سست تفتیش اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار۔قتل کا دوسرا کیس رحیم یار خان سے حصول تعلیم کیلئے لاہور آنے والی میڈیکل کی طالبہ انعم کا ہے،اپنے انٹرنیٹ دوست، وکیل ساجد حمید کو ملنے اس کے گھر چلی گئی،وکیل کی جواں سال گھریلو ملازمہ صنم کی گولی سے ہلاک ہو گئی،عبیرہ قتل کیس کی طرح اس کیس میں بھی دونوں ملزم پولیس کی حراست میں، اس کیس میں بھی پولیس گرفتاری ڈالنے سے گریزاں ہے،اس کیس میں بھی تاخیر کی وجہ پولیس کی وہی روایتی تفتیش اور کئی روز سے پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار۔



You are receiving this email because you subscribed to this feed at https://blogtrottr.com

If you no longer wish to receive these emails, you can unsubscribe here:
https://blogtrottr.com/unsubscribe/5kX/7CNPj8

بلاگ آرکائیو