23 فروری، 2015

Daily Jang Urdu News - Pakistan News Urdu - Jang Searchable: 21 ویں آئینی ترمیم آئین کےبنیادی ڈھانچے سےمتصادم نہیں،وفاق

Daily Jang Urdu News - Pakistan News Urdu - Jang Searchable

Jang Searchable that helps you find News on Various Topics. Urdu news, Pakistan News, Latest News, Breaking News, Current News, Politics, Sports, Cricket

21 ویں آئینی ترمیم آئین کےبنیادی ڈھانچے سےمتصادم نہیں،وفاق
http://beta.jang.com.pk/JangDetail.aspx?ID=176114
Feb 23rd 2015, 17:40

اسلام آباد.........21ویں آئین ترمیم کے خلاف درخواستوں پر وفاق نے جواب سپریم کورٹ میں جمع کرادیا۔ وفاق کا کہنا ہے کہ 21 ویں آئینی ترمیم آئین کے بنیادی ڈھانچے سےمتصادم نہیں۔وفاق کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل وقار رانانے 45صفحات پرمشتمل جواب سپریم کورٹ میں جمع کرایا۔ وفاق نے مؤقف اختیارکیا ہےکہ ملک اس وقت حالت جنگ میں ہے اور فیصلہ کن گھڑی میں ٹھوس اقدامات کرنے ہیں، ٹھوس اقدامات کرکےمستقبل میں دہشت گردی کے حملوں سے بچا جا سکتا ہے، دہشت گرد بندوق کے زور پر اپنے نظریات قوم پر مسلط کرنا چاہتے ہیں، یا تو طالبانائزیشن کو قبول کر لیا جائے یا پھر قائد اعظم کے نکات پر قائم جمہوری ریاست کو مضبوط کرنے کی کوشش کی جائے۔ وفاق نے عدالت سے درخواست کی کہ 21 ویں ترمیم کے خلاف تمام درخواستیں نا قابل سماعت قرار دے کر خارج کردی جائیں۔



You are receiving this email because you subscribed to this feed at https://blogtrottr.com

If you no longer wish to receive these emails, you can unsubscribe here:
https://blogtrottr.com/unsubscribe/5kX/7CNPj8

بلاگ آرکائیو