18 فروری، 2015

Daily Jang Urdu News - Pakistan News Urdu - Jang Searchable: امام بارگاہ پر دہشت گردوں کا حملہ قابل مذمت ہے،الطاف حسین

Daily Jang Urdu News - Pakistan News Urdu - Jang Searchable

Jang Searchable that helps you find News on Various Topics. Urdu news, Pakistan News, Latest News, Breaking News, Current News, Politics, Sports, Cricket

امام بارگاہ پر دہشت گردوں کا حملہ قابل مذمت ہے،الطاف حسین
http://beta.jang.com.pk/JangDetail.aspx?ID=175547
Feb 18th 2015, 16:20

لندن.......متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے اسلام آباد کری روڈ پر واقع امام بارگاہ پرنمازمغرب کے دوران دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اورکئی افرادکے جاں بحق اورزخمی ہونے پردلی افسوس کااظہارکیاہے۔اپنے بیان میں الطاف حسین نے دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افرادکیلئے دعائے مغفرت کی اوران کے لواحقین سے دلی تعزیت کااظہارکیا۔انہوں نے دھماکے اورفائرنگ کے نتیجے میں شدید زخمی ہونے والے نمازیوںکی صحت یابی کیلئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ زخمیوںکو صحت کاملہ عطا فرمائے ۔ الطاف حسین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اسلام آباداورراولپنڈی سمیت تمام شہروں میں قائم مساجداور امام بارگاہوں سمیت تمام مذہبی عبادت گاہوں پر حفاظتی اقدامات کو مزید مؤثر کیاجائے اور عوام بھی اپنی مدد آپ کے تحت عبادت گاہوں میں چوکیداری سسٹم نافذ کریں،انھوں نے ایم کیوایم پنجاب کے صدرمیاں عتیق ، سینٹرل ایگزیکٹوکونسل کے رکن زاہدملک اور ایم کیوایم اپرپنجاب کے صدرحاجی عتیق عباسی سمیت تمام ذمہ داروں، کارکنوں اور تمام ماؤں بہنوں سے بھی پرزور اپیل کی ہے کہ وہ جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کی ہرممکنہ مدد کریں اور جہاں جہاں خون کے عطیات دینے کی ضرورت پیش آئے وہاں خون کے عطیات دیں۔



You are receiving this email because you subscribed to this feed at https://blogtrottr.com

If you no longer wish to receive these emails, you can unsubscribe here:
https://blogtrottr.com/unsubscribe/5kX/7CNPj8

بلاگ آرکائیو