23 فروری، 2015

Daily Jang Urdu News - Pakistan News Urdu - Jang Searchable: دبئی:آئس کریم کا ایک اسکوپ،نوے ہزار روپے کا!!!

Daily Jang Urdu News - Pakistan News Urdu - Jang Searchable

Jang Searchable that helps you find News on Various Topics. Urdu news, Pakistan News, Latest News, Breaking News, Current News, Politics, Sports, Cricket

دبئی:آئس کریم کا ایک اسکوپ،نوے ہزار روپے کا!!!
http://beta.jang.com.pk/JangDetail.aspx?ID=176113
Feb 23rd 2015, 17:30

دبئی......اگر آپ یہ سوچتے ہیں کہ آئس کریم بچوں کے کھانے کی چیز ہے تو ایک بار پھر سوچ لیں،دبئی میں ایسی قیمتی آئس کریم تیار کی گئی ہے جس کا ایک اسکوپ تقریبا 90ہزار پاکستانی روپے کا ہے۔ اگر آپ کو ٹھنڈی ٹھنڈی مزیدار آئس کریم کھانی ہے تو جیب گرم کرلیں،کیوں کہ دبئی کے آئس کریم کیفے میں مہنگی ترین آئس کریم تیار ہوگئی ہے،بلیک ڈائمنڈ کے نام سے تیار کی گئی اس آئس کریم کا ایک اسکوپ2999درہم کا ہے جس کی پاکستانی کرنسی میں قیمت صرف 90ہزار روپے بنتی ہے،دنیا کے مختلف ملکوں سے اکٹھے کئے گئے اجزاء سے تیار ہونے والی اس آئس کریم میں ونیلا آئس کریم، دنیا کا مہنگا ترین ایرانی زعفران،سیاہ اٹالینtrufflesاور 23قیراط سونے کے ذرات موجود ہوتے ہیں۔ کیفے مالکان نے آئس کریم کھانے والوں کو خاص پیش کش بھی کی ہے۔ آئس کریم جس پیالے میں پیش کی جاتی ہے اسے ساتھ گھر بھی لے جایا جا سکتا ہے،ہمیں یقین ہے کہ اتنی مہنگی آئس کریم کھا کر آئس کریم کو بچوں کے کھانے کی چیز سمجھنے والے اپنی سوچ پر نظرثانی ضرور کریں گے۔



You are receiving this email because you subscribed to this feed at https://blogtrottr.com

If you no longer wish to receive these emails, you can unsubscribe here:
https://blogtrottr.com/unsubscribe/5kX/7CNPj8

بلاگ آرکائیو