دوردشریف کے بعد
جب نماز کی آخری رکعت میں ’’التحیات الخ‘‘ اور درود شریف پڑھ چکیں تو سلام سے پہلے مندرجہ ذیل دعائیں کرنا آنحضرتؐ سے ثابت ہے:
اَللّٰھُمَّ اِنّیْ اَعُوْذُبِکَ مِنْ عَذَابِ جَھَنَّمَ وَمِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ وَمِنْ فِتْنَۃِ الْمَحْیَاوَ الْمَمْاتِ وَمِنْ شَرِّفِتْنَۃِ الْمَسِیْحِ الدَّجَّالِ۔ (مسلم)
ترجمہ: یااللہ ! میں آپ کی پناہ مانگتا ہوں جہنم کے عذاب سے اور عذاب قبر سے، اور زندگی اور موت کے فتنے سے، اور مسیح دجال کے فتنے کے شر سے۔
اَللَّھُمَّ اِنِیّ ْاَعُوْذُبِکَ مِنَ الْمَأْثَمِ وَالْمَغْرَمِ (بخاری)
ترجمہ: یا اللہ! میں گناہ سے اور قرض داری سے آپ کی پناہ مانگتا ہوں۔
اَللّٰھُمَّ اغْفِرلیِْ مَاقَدَّمْتُ وَمَااَخَّرْتُ وَمَا اَسْرَرْتُ وَمَا اَعْلَنْتُ وَمَا اَسْرَفْتُ وَمَا اَنْتَ اَعْلَمُ بِہ مِنِیّْ۔ اَنْتَ الْمُقَدِّمُ وَاَنْتَالْمُؤَخِّرُ لَااِلٰہَ اِلَّااَنْتَ۔
ترجمہ: یااللہ! معاف فرمادیجئے میرا ہر وہ گناہ جو میں نے پہلے کیا ہو یا بعد میں، جو میں نے خفیہ طریقے پر کیا ہو یا اعلانیہ اور میری ہرزیادتی کو اور ان گناہوں کو معاف فرمادیجئے جن کا آپ کو مجھ سے زیادہ علم ہے۔ آپ ہی آگے کرنے والے ہیں، اور آپ ہی پیچھے کرنے والے۔ آپ کے سوا کوئی معبود نہیں۔
٭٭٭٭٭
[ad_2]
Source link