16 جنوری، 2021

عماد وسیم آسٹریلیا کیخلاف شکست پر شدید مایوس – Daily

[ad_1]




شارجہ (ایجنسیاں) پاکستانی کرکٹر کپتان عماد وسیم نے آسٹریلیا کے خلاف شکست پرشدید مایوسی کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام کھلاڑیوں کو کار کر دگی دکھانا ہوگی ۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ آسٹریلیا سے شکست بہت بڑی شکست ہے ،ہمیں اپنے پیروں پر کھڑا ہونا ہے تاکہ مستقبل میں فتح سمیٹ سکیں۔انہوںنے کہاکہ پچاس اوور کی کرکٹ کیسے کھیلتے ہیں ہمیں اس بارے میں سوچنا پڑے گا، تمام کھلاڑیوں کو کارکردگی دکھانا ہوگی۔ دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ مکی آرتھر نے اعتراف کیا کہ ٹیم اس وقت میچ ختم کرنے والے کھلاڑیوں سے محروم ہے، تاہم ہم اس پر کام کر رہے ہیں، کیونکہ دورہ انگلینڈ ہمارے لئے ایک ٹریننگ کیمپ ہوگا جہاں ہم اس چیز پر بھی کام کریں گے۔ آسٹریلین ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے مکی آرتھر نے دفاعی چیمپئن کو ورلڈ کپ 2019 میں ایک بہت بڑا خطرہ قرار دیا۔
٭٭٭٭٭






[ad_2]

Source link

بلاگ آرکائیو