سڈنی(ایجنسیاں) آسٹریلیا باؤلرز نے ان غلط اور اشتعال انگیز بیانات پر برہمی کا اظہار کیا ہے جن میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ بال ٹیمپرنگ اسکینڈل کے بعد ان باؤلرز نے کہا تھا کہ اگر ڈیوڈ وارنر کو اگلے ٹیسٹ میں کھلایا تو وہ بائیکاٹ کردیں گے۔گزشتہ سال مارچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں سامنے آنے والے شرمناک بال ٹیمپرنگ اسکینڈل کا مرکزی کردار ڈیوڈ وارنر کو ہی قرار دیا جا رہا تھا جس کے بعد اوپننگ بلے باز کے ساتھ ساتھ کپتان اسٹیون اسمتھ پر بھی آسٹریلیا نے ایک سال کی پابندی عائد کردی تھی۔سڈنی مارننگ ہیرالڈ نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ مچل اسٹارک، جوش ہیزل وْڈ، پیٹ کمنز اور نیتھن لایون نے نے یہ امکان ظاہر کیا تھا کہ اگر وارنر کو سیریز کا چوتھا ٹیسٹ میچ کھلایا گیا تو احتجاجاً وہ میچ نہیں کھیلیں گے۔اخبار نے اس واقعہ کے فوراً بعد ڈریسنگ روم کے ماحول میں پڑنے والی دراڑ کا دعویٰ کرتے ہوئے متعدد ذرائع کا حوالہ دیا تھا تاہم ان چاروں کھلاڑیوں نے اس خبر کی سختی سے تردیدکی ہے۔
٭٭٭٭٭
[ad_2]
Source link