16 جنوری، 2021

روحانی نسخے-مشکلات کا حل – Daily

[ad_1]








بھوک اور قبر کا عذاب نہ ہو
القابض… سمیٹنے والا
خاصیت: اگر کوئی شخص اس نام پاک کو چالیس دنوں تک روٹی وغیرہ کے چار نوالوں پر لکھ کر کھایا کرے، حق تعالیٰ نے چاہا تو وہ بھوک اور قبر کے عذاب سے امن میں رہے گا۔
ہر جاجت پوری ہو
الباسط… پھیلانے والا
ان دونوں ناموں (القابض والباسط) سے بندہ کا نصیب یہ ہے کہ نہ تو کسی بلا و مصیبت کے وقت نا امید ہو اور نہ اس کی بخشش و عطا کے وقت بے فکری اختیار کرے اور تنگی کو رب کے عدل کا نتیجہ جانے اور اس پر صبر کرے اور فراخی وسعت کو فضل کا ثمرہ سمجھے اور اس پر شکر گزار ہو۔
خاصیت: جو شخص سحر کے وقت ہاتھ اٹھا کر اس اسم کو دس بار پڑھے اور پھر اپنے ہاتھوں کو منہ پر پھیرے تو اسے کبھی یہ ضرورت محسوس نہیں ہوگی کہ وہ کسی سے اپنی کوئی حاجت پوری
کرنے کی درخواست کرے۔
فتح نصیب ہو
الخافض… پست کرنے والا
خاصیت: جو شخص تین روزے رکھے اور چوتھے روز ایک نشست میں اس اسم پاک کو ستر مرتبہ پڑھے، وہ دشمنوں پر فتح پائے گا۔
تونگری و بے نیازی کیلئے
الرافع… بلند کرنے والا
ان دونوں ناموں (الخافض اور الرافع) سے بندہ کا نصیب یہ ہے کہ وہ اپنی کسی بھی حالت پر اعتماد نہ کرے اور نہ اپنے علوم و اعمال میں سے کسی چیز پر بھی بھروسہ کرے اور اس چیز کو پست و مغلوب کرے، جس کو خدا نے پست کرنے کا حکم دیا ہے۔ مثلاً نفس و خواہش، اس چیز کو بلند کرے، جس کو خدا نے بلند کرنے کا حکم دیا ہے، جیسے دل اور روح۔
خاصیت: جو شخص اس اسم پاک کو آدھی رات کے وقت یا دوپہر میں سو مرتبہ پڑھے، حق تعالیٰ اسے مخلوق میں برگزیدہ، تونگر اور بے نیاز بنائے گا۔(جاری ہے)
٭٭٭٭٭







[ad_2]

Source link

بلاگ آرکائیو