20 دسمبر، 2018

شام میں امریکی فوج کی موجودگی غیر قانونی ہے: روسی صدر









ماسکو: روسی صدر ولادی میر پیوٹن کا کہنا ہے کہ شام میں امریکی فوج کی موجودگی غیر قانونی ہے، ان کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔


تفصیلات کے مطابق امریکا نے شام سے امریکی فوج کی واپسی کا اعلان کیا ہے، جس کے درعمل میں روسی صدر ولادی میر پیوٹن کا کہنا ہے کہ شام سے تاحال امریکی فوج کے انخلا کے کوئی آثار دکھائی نہیں دیتے۔


انہوں نے کہا کہ شمالی شام کے چند حصوں پر اب بھی شدت پسندوں کا قبضہ ہے، لیکن دوسری جانب امریکی فوج کا شام میں موجود ہونا غیرقانونی ہے۔


روسی صدر کا مزید کہنا تھا کہ شام میں امریکی فوج کی موجودگی کی کوئی ضرورت نہیں، امریکا نے شام سے انخلا کا فیصلہ کیا ہے تو یہ اچھی بات ہے، لیکن ایسا ممکن دکھائی نہیں دیتا۔


شام سے امریکی افواج کی واپسی کا عمل شروع ہوگیا: وائٹ ہاؤس کا اعلان


خیال رہے کہ گذشتہ روز امریکی وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا تھا کہ شام سے امریکی فوج کی واپسی کا عمل شروع ہوچکا ہے، اور سو دن میں یہ عمل مکمل کرلیا جائے گا۔


اپنے بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ داعش کو تاریخی شکست کے بعد شام سے فوج کی واپسی کا وقت آگیا ہے، شام میں داعش کو شکست دے کر مقصد حاصل کرلیا، دہشت گردی کے خلاف ہمیشہ کھڑے رہے۔


واضح رہے کہ دو روز قبل پینٹاگون کے ترجمان نے کہا تھا کہ اس طرح کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے اپنے اتحادیوں کے ساتھ شام میں کام کرتے رہیں گے۔


Comments

comments





Source link

صدر ٹرمپ سے اختلافات، امریکی وزیر دفاع مستعفی ہوگئے









واشنگٹن: امریکی وزیر دفاع جیمزمیٹس صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اختلافات کے باعث عہدے سے مستعفی ہوگئے۔


تفصیلات کے مطابق شام سے امریکی فوج کے انخلا سے متعلق بیان پر جیمزمیٹس ناراض ہوئے اور اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔


امریکی مڈیا کا کہنا ہے کہ ٹرمپ میٹس تعلقات میں حالیہ کچھ مہینوں میں کشیدگی آئی، شام سے امریکی افواج کے انخلا کے معاملے پر اختلافات پیدا ہوئے۔


دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیردفاع جیمزمیٹس اگلے سال فروری میں ریٹائر ہوجائیں گے، نئے امریکی وزیر دفاع کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔


جیمز میٹس کا کہنا ہے کہ یقین ہے میرا عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ درست ہے، صدرٹرمپ کو خیالات سے ہم آہنگی رکھنے والا بہتر وزیر رکھنے کا اختیار ہے۔


ان کا کہنا تھا کہ امریکی مفادات کے تحفظ کے لیے اتحادیوں سے مضبوط تعلقات ضروری ہیں، اتحادیوں کو عزت دیے بغیر مفادات کا تحفظ مؤثر طریقے سے نہیں کیا جاسکتا۔


خیال رہے کہ گذشتہ روز امریکی وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا تھا کہ شام سے امریکی فوج کی واپسی کا عمل شروع ہوچکا ہے، اور سو دن میں یہ عمل مکمل کرلیا جائے گا۔


اپنے بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ داعش کو تاریخی شکست کے بعد شام سے فوج کی واپسی کا وقت آگیا ہے، شام میں داعش کو شکست دے کر مقصد حاصل کرلیا، دہشت گردی کے خلاف ہمیشہ کھڑے رہے۔


Comments

comments





Source link

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی کا اجلاس، اہم منصوبے پر تبادلہ خیال









اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی کا اجلاس ہوا جس میں فصل سے متعلق اہم منصوبے سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر سید مظفر حسین شاہ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔


اجلاس میں پاسکو کی جانب سے عمر کوٹ سندھ میں گودام کی تعمیر کے سلسلے میں ہونے والی پیش رفت ، پانی کی کمی کے باعث پنجاب اور سندھ میں گندم کی فصل کی صورت حال پر گفتگو ہوئی۔


دوران اجلاس کپاس کی پیداوار، پاکستان ایگزی کلچر ریسرچ کونسل کی مختلف فصلوں کی بیجوں کی اقسام اور پر ہونے والی تحقیق کے علاوہ دیگر اہم معاملات بھی زیر غور آئے۔


پاسکو کی جانب سے سندھ کے ضلع عمر کوٹ میں گوداموں کی تعمیر سے متعلق ایک اہم مسئلے کے بارے میں کمیٹی کو بتایا گیا کہ عمر کوٹ کی ضلعی انتظامیہ نے 4 ایکڑ اراضی کی نشاندہی کی تھی جو کہ اس وقت مقامی طور پر بااثر افراد کے غیر قانونی قبضے میں ہے۔


کمیٹی کو تمام پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ اس وقت اس منصوبے کی سمری وزیراعلیٰ کو بجھوائی گئی ہے، کمیٹی نے اس تمام صورتحال پر تشویش اظہار کیا اور متعلقہ حکام کو ہدایات دیں کہ اگلے اجلاس میں تمام دستاویزات ساتھ لائی جائیں۔


کمیٹی نے اپنے بھر پور تعاون کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ کمیٹی اس مسئلے کا حل چاہتی ہے، کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ فصلوں کی پیداوار اور بہتر نتائج کے حصول کے لیے زونگ پر فوکس کیا جائے۔


Comments

comments





Source link

کرکٹ کے لٹل ماسٹر کا 84واں یوم پیدائش، گوگل نے اپنا ڈوڈل حنیف محمد کے نام کردیا









لاہور: کرکٹ کے لٹل ماسٹر حنیف محمد کا 84واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے، گوگل نے زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنا ڈوڈل حنیف محمد کی تصویر سے مزین کردیا۔


تفصیلات کے مطابق کرکٹ کی دنیا میں اپنا نام پیدا کرنے والے حنیف محمد کو گوگل نے زبردست خراج تحسین پیش کیا اور آج کا ڈوڈل لٹل ماسٹر کی تصویر سے سجادیا۔


حنیف محمد کو ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے طویل اننگز کھیلنے کا اعزاز حاصل ہے جو نوسو ستر منٹ پر محیط تھی، ویسٹ انڈیز کے خلاف اس اننگز میں لٹل ماسٹر نے ٹرپل سینچری بھی بنائی، جو کسی بھی پاکستانی کرکٹر کی ٹیسٹ میں پہلی ٹرپل سینچری تھی۔


حنیف محمد اکیس دسمبر انیس سو چونتیس کو ریاست جونا گڑھ میں پیدا ہوئے، اپنے سترہ سالہ کیریئر میں انہوں نے پچپن ٹیسٹ کھیلے، انہیں لِٹل ماسٹر کا خطاب دیا گیا۔


حنیف محمد نے پاکستان کا نام کرکٹ کے کھیل میں اس وقت روشن کیا جب سہولیات کی فراہمی دشوار تھی، کھیلوں کا سامان بھی مناسب نہ ہونے کے باوجود انہوں نے کئی بار تن تنہا پاکستان کو فتح سے ہمکنار کرایا۔


پاکستان کیلئے ان کے محبت کے قصے زبان زد عام ہیں، بے غرض ہوکر انہوں نے ہمیشہ پاکستان کا سوچا اور ملک کے لیے خوب سے خوب تر کرنے کی کوشش کی۔


انہوں نے سب سے زیادہ فرسٹ کلاس کرکٹ اننگز کھیلنے والے کھلاڑی کا سرڈان بریڈمین کا ریکارڈ بھی توڑا تھا، حنیف محمد گیارہ اگست دوہزار سولہ کو اکیاسی برس کی عمر میں اس جہانِ فانی سے رخصت ہوئے۔


Comments

comments





Source link

فیصل آباد: خطرناک سیلفی کے شوق نے نوجوان کی جان لے لی









فیصل آباد: صوبہ پنجاب میں پیش آیا افسوس ناک واقعہ جہاں خطرناک سیلفی کے شوق نے نوجوان کی جان لے لی۔


تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر فیصل آباد میں نوجون نے پستول تھامے سیلفی لینے کی کوشش کی لیکن غلطی سے ٹریگر دبنے کے باعث وہ موت کے منہ میں چلا گیا۔


پولیس کا کہنا ہے کہ تین دوست کمرے میں سیلفی بنارہے تھے، ایک کے ہاتھ سے ٹریگر دب گیا، جس کے باعث نوجوان کی موت واقع ہوئی۔


پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دوست اویس کو حراست میں لے لیا جبکہ دوسرا دوست مبشر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔


اس سے قبل بھی متعدد بار ایسی ہلاکتیں ہوچکی ہیں، نوجوان سیلفی لینے کے چکر میں موت کو گلے لگا لیتے ہیں۔


واضح رہے کہ سیلفی لینے کے چکر میں درجنوں نوجوان لڑکے اور لڑکیاں اپنے آپ کو زخمی بھی کرچکے ہیں، بلند وبالا عمارتوں سے گرنے کے واقعات عام ہیں۔


ایک تحقیقاتی مطالعے کے مطابق اکتوبر 2011 سے نومبر 2017 تک دنیا بھر میں 259 افراد سیلفی لیتے ہوئے موت کے منہ میں چلے گئے جو سالانہ اوسطاً 43 افراد بنتے ہیں۔


Comments

comments





Source link

کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں 8 ملزمان گرفتار









کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 8 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔


تفصیلات کے مطابق کراچی کےعلاقے شاہ فیصل کالونی میں اسٹریٹ کرمنلزعوام کے ہتھے چڑھ گئے،علاقہ مکینوں نے اسٹریٹ کرمنلز کو تشدد کا نشانہ بنا کر پولیس کے حوالے کردیا۔


گڈاپ پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران اسٹریٹ کرائم میں ملوث دوملزمان گرفتار کیے، ملزمان کے قبضے سے دوغیر قانونی پستول، موبائل فونز اور مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کی۔


پاپوش نگرپولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بینک گارڈ سے اسلحہ چھیننے والے ملزم جہانگیر کو سی سی ٹی وی کی مدد سے گرفتار کرلیا، چھینا گیا پستول اور واردات میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل بھی برآمد کرلی۔


سچل میں پیراڈائز بیکری کے قریب پولیس نے شیشہ بار پر چھاپے کے دوران پانچ ملزمان گرفتار کیے، پولیس نے بڑی تعداد میں فلیورڈ تمباکو اور شیشہ بار کا دیگر سامان تحویل میں لے لیا۔


کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں‘ 4 ملزمان گرفتار




یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کیا تھا۔


Comments

comments





Source link

جناح اسپتال کی لیڈی ڈاکٹرکی پراسرارموت‘ وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لےلیا









لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے لیڈی ڈاکٹر کی پراسرارموت کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او سے رپورٹ طلب کرلی۔


تفصیلات کے مطابق لاہور میں جناح اسپتال کی لیڈی ڈاکٹر کی پراسرار موت پروزیراعلیٰ پنجاب نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔


وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزادر نے سی سی پی او کو ہدایت کی کہ جامع تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کی جائے اور واقعے سے متعلق حقائق جلد منظرعام پرلائے جائیں۔


دوسری جانب وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے بھی ڈاکٹر کی پراسرار موت کے واقعے کا نوٹس لے کر ایم ایس جناح اسپتال کو واقعے کی تحقیقات کی ہدایت کی ہے۔


محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق تحقیقات کے بعد ہی لیڈی ڈاکٹر کی موت کا سبب معلوم ہو پائے گا۔


خیال رہے کہ لاہور کے جناح اسپتال کے گرلز ہاسٹل میں لیڈی ڈاکٹر پراسرار طور پرکمرے میں مردہ حالت میں پائی گئی۔


جناح اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر عاصم کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر ایم ایس گائنی کی اسٹوڈنٹ تھیں، روٹیشن پر سرجیکل یونٹ ون میں کام کررہی تھیں۔


Comments

comments





Source link

منی لانڈرنگ کیس: آصف زرداری اورفریال تالپورکی ضمانت میں 7 جنوری تک توسیع









کراچی: منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدرآصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کی ضمانت میں 7 جنوری تک توسیع کردی گئی۔


تفصیلات کے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور آج بینکنگ کورٹ میں پیش ہوئے۔


بینکنگ کورٹ میں میگا منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی، جیالوں کی جانب سے کمرہ عدالت میں بھی نعرے لگائے گئے۔


بینکنگ کورٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کی ضمانت میں 7 جنوری تک توسیع کردی۔


سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کی پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے۔


دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے گزشتہ روز پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی نا اہلی کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی تھی۔


پی ٹی آئی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیرزمان نے پارٹی کی ہدایت پر آصف علی زرداری کی نا اہلی کے لیے درخواست کراچی میں واقع الیکشن کمیشن سندھ کے دفتر میں جمع کرائی تھی۔


آصف زرداری کو نا اہل کیا جائے، پی ٹی آئی کی الیکشن کمیشن کو درخواست




خرم شیرزمان کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ آصف علی زرداری نیویارک میں قائم اپارٹمنٹ کے مالک ہیں، انہوں نے الیکشن کمیشن میں جمع کراوائے جانے والے اثاثوں میں اس اپارٹمنٹ کا ذکر نہیں کیا۔


Comments

comments





Source link

ڈونلڈ ٹرمپ کا افغانستان میں تعینات امریکی فوجیوں کی تعداد آدھی کرنے کا فیصلہ









واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان میں تعینات امریکی فوجیوں کی تعداد آدھی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔


تفصیلات کے مطابق شام سے افواج واپس بلانے کے فیصلے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد میں کمی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔


امریکی میڈیا کے مطابق افغانستان میں امریکہ کے 14 ہزارفوجی تعینات ہیں جن میں سے 7ہزارامریکی فوجیوں کوافغانستان سے واپس بلایا جائے گا۔


امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ افغانستان سے 7 ہزارفوجیوں کے انخلا میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں۔


دوسری جانب امریکا کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی افغانستان میں امن کے لیے سیاسی جماعتوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے ملاقاتوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔


شام سے امریکی افواج کی واپسی کا عمل شروع ہوگیا‘ وائٹ ہاؤس




خیال رہے کہ گزشتہ روز وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ شام سے فوجیوں کی واپسی کا عمل شروع ہوچکا ہے، یہ عمل سو روز میں پورا کرلیا جائے گا۔


صدر ٹرمپ نے شام سے امریکی فوج واپس بلانے کا اعلان کردیا




اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ داعش کو تاریخی شکست کے بعد شام سے فوج کی واپسی کا وقت آگیا ہے۔


Comments

comments





Source link

برطانیہ: گیٹ وک ایئرپورٹ پر 24 گھنٹے بعد بھی فلائٹ آپریشن معطل، مسافر پریشان



لندن : مشکوک ڈرون کی رن وے پر پرواز کے باعث برطانیہ کا گیٹ وک ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن تاحال معطل ہے، حکومت نے فوج کی مدد طلب کرلی۔


تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے گیٹ وک انٹرنشنل ایئرپورٹ کے رن وے پر گذشتہ شام سے 2 مشکوک ڈرونز پرواز کررہے ہیں، جس باعث انتظامیہ نے فلائٹ آپریشن معطل کرکے پروازوں کا رخ دیگر ہوائی اڈوں کی جانب موڑ دیا تھا۔


برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ مشکوک ڈرونز کے باعث کل شام سے اب تک 800 پروازیں منسوخ کی جاچکی ہیں، پروازوں سے منسوخی نے ہزاروں مسافروں کو پریشانی میں مبتلا کردیا ہے۔


مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ حکام اور پولیس اسناپئر اور ہیلی کاپٹر کی مدد سے گزشتہ شام سے ڈرونز کو گرانے کی کوششیں کررہے ہیں تاہم ابھی تک کامیاب نہیں ہوسکے ہیں۔


گیٹ وک ایئرپورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آج ایک لاکھ سے زائد مسافروں نے گیٹ وک ایئرپورٹ استعمال کرنا تھا تاہم انتظامیہ نے مسافروں کو آج ایئرپورٹ نہ آنے کی ہدایت کردی۔


مقامی خبر رساں اداروں کا کہنا ہے کہ برطانوی حکومت نے پولیس اور ایئرپورٹ حکام کی ناکامی کے باعث فوج کی مدد حاصل کرلی ہے تاہم برطانوی پولیس کا مؤقف ہے کہ واقعے کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔


برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے نے رن وے کے اطراف میں ڈرونز اڑانے میں ملوث افراد کو متنبہ کیا کہ پروازوں میں خلل ڈالنے والوں کو 5 برس جیل کی سزا ہوسکتی ہے۔


وزیر اعظم تھریسامے کا کہنا ہے کہ حکومت کو معاملے کی حساسیت کا احساس ہے، کرسمس کے قریب پروازوں کی معطلی سے مسافروں کو شدید مشکلات درپیش ہیں۔


یاد رہے کہ گذشتہ شب پروازوں کی معطلی کے باعث 10 ہزار مسافر متاثر ہوئے تھے۔


برطانوی میڈیا کے مطابق پولیس پہلے ڈرون کو کنٹرول کرنے کی کوشش کررہی تھی کہ کچھ دیر بعد ایک ڈرون کو پرواز کرتے دیکھا گیا۔


خیال رہے کہ ایئرپورٹ انتظامیہ نے گیٹ وک آنے والی پروازوں کا رخ ملک کے دوسرے ہوائی اڈوں کی جانب موڑ دیا تھا، جن میں لندن ہیتھرو، لوٹن، برمنگھم، گلاس گلو اور مانچیسٹر بھی شامل ہیں۔


Comments

comments




Source link