19 فروری، 2015

Daily Jang Urdu News - Pakistan News Urdu - Jang Searchable: انیل کمبلے اور ولسن آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل

Daily Jang Urdu News - Pakistan News Urdu - Jang Searchable

Jang Searchable that helps you find News on Various Topics. Urdu news, Pakistan News, Latest News, Breaking News, Current News, Politics, Sports, Cricket

انیل کمبلے اور ولسن آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل
http://beta.jang.com.pk/JangDetail.aspx?ID=175660
Feb 19th 2015, 15:15

دبئی ....... انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سابق بھارتی کرکٹر انیل کمبلے اور آسٹریلیا ویمن ٹیم کی سابق پلیئر ولسن کو آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل کر لیا۔ دونوں کرکٹرز کو 22 فروری کو جنوبی افریقہ اور بھارت کے خلاف شیڈول گیارہویں ورلڈ کپ میچ میں کھانے کے وقفے کے دوان اس اعزاز سے نوازا جائے گا۔ کمبلے اور ولسن بالترتیب ہال آف فیم میں شامل ہونے والے 77 ویں اور 78 ویں رکن بن جائیں گے۔ آئی سی سی سے جاری کردہ بیان کے مطابق دونوں کرکٹر ہال آف فیم میں شامل ہونے کے حقدار تھے۔ کمبلے نے 1990ء سے 2008ء تک 132 ٹیسٹ اور 271 میچوں میں بھارت کی نمائندگی کی اور انہوں نے بالترتیب 619 اور 337 وکٹیں حاصل کیں۔ کمبلے کو ٹیسٹ میچ کی ایک اننگز میں دس وکٹیں لینے والے دنیا کے دوسرے بائولر ہونے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔ آسٹریلوی ویمن کرکٹر ولسن نے 1947ء سے 1958ء کے دوران ملک کی نمائندگی کی۔ دونوں کرکٹرز نے آئی سی سی ہال آف فیم میں شمولیت کا اعزاز قرار دے دیا۔



You are receiving this email because you subscribed to this feed at https://blogtrottr.com

If you no longer wish to receive these emails, you can unsubscribe here:
https://blogtrottr.com/unsubscribe/5kX/7CNPj8

بلاگ آرکائیو