25 فروری، 2015

Daily Jang Urdu News - Pakistan News Urdu - Jang Searchable: آذربائیجان پاکستان ائر مواصلات پر معاہدے کی تجدید کریں گے

Daily Jang Urdu News - Pakistan News Urdu - Jang Searchable

Jang Searchable that helps you find News on Various Topics. Urdu news, Pakistan News, Latest News, Breaking News, Current News, Politics, Sports, Cricket

آذربائیجان پاکستان ائر مواصلات پر معاہدے کی تجدید کریں گے
http://beta.jang.com.pk/JangDetail.aspx?ID=176345
Feb 25th 2015, 16:45

کراچی.... رفیق مانگٹ......آذربائیجان پاکستان ائر مواصلات پر معاہدے کی تجدید کریں گے۔آذر نیوز کے مطابق آذربائیجان اور پاکستان ائر مواصلات کے ایک معاہدے سمیت دوطرفہ اقتصادی تعاون کے حوالے سے دستاویزات پر دستخط کریں گے۔ پاکستان میں آذر بائیجان کے سفیر دشگن شکاروف کا کہنا ہے کہ صدر پاکستان کے آئندہ آذربائیجان کے سرکاری دورے پر اقتصادی تعاون پر دستاویزات تیار کی۔دستاویزات میں قیدیوں کے تبادلے ، تعلیم کے میدان میں تعاون کے ساتھ ساتھ تجارت اور اقتصادی تعاون کے معاہدے شامل ہیں ۔ان دستاویزات پر صدرپاکستان ممنون حسین کے دورہ باکو کے دوران گیارہ سے چودہ مارچ کو دستخط ہونے کی توقع ہے۔سفیر کے مطابق دونوں ممالک میں ائیر کمیونیکیشن کے معاہدے پر بات ہوگی۔دونوں ممالک باکو اور اسلام آباد کے درمیان ہوائی مواصلات کی تجدید کا ارادہ رکھتے ہیں۔باکو-استنبول-اسلام آباد روٹ پر آذل یا ترکش ایئر لائنز کی پروازوں کے انجام دینے کا حق ہو گا۔دورے کے دوران مرکزی توجہ تعلقات کو بڑھانے کے لئے دوطرفہ اقتصادی تعاون کو ادا کی جائے گی۔دونوں ممالک کے درمیان گزشتہ برس 2.8ملین ڈالر کی تجارت ہوئی ۔



You are receiving this email because you subscribed to this feed at https://blogtrottr.com

If you no longer wish to receive these emails, you can unsubscribe here:
https://blogtrottr.com/unsubscribe/5kX/7CNPj8

بلاگ آرکائیو