22 فروری، 2015

Daily Jang Urdu News - Pakistan News Urdu - Jang Searchable: بلوچستان میں 33 فیصد ہندو بچے تعلیم سے محروم ہیں،رمیش کمار

Daily Jang Urdu News - Pakistan News Urdu - Jang Searchable

Jang Searchable that helps you find News on Various Topics. Urdu news, Pakistan News, Latest News, Breaking News, Current News, Politics, Sports, Cricket

بلوچستان میں 33 فیصد ہندو بچے تعلیم سے محروم ہیں،رمیش کمار
http://beta.jang.com.pk/JangDetail.aspx?ID=176008
Feb 22nd 2015, 18:22

حیدر آباد.......مسلم لیگ ن کے اقلیتی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار نے کہا ہے کہ بلوچستان میں 33 فیصد جبکہ سندھ میں 30 فیصد ہندو بچے تعلیم سے محروم ہیں۔ حیدر آباد میں پاکستان ہندو کونسل کے عہدیداروں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں ڈاکٹر رمیش کمار کا کہنا تھا کہ حکومت اگر 5 فیصد ملازمتوں کے کوٹے پر عمل کرے تو کوئی بھی ہندو نوجوان ملازمت سے محروم نہیں رہے گا، انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے چاروں صوبوں سے غیر مسلم مقامات کو رجسٹر کر کے سیکیورٹی پلان طلب کیا ہے، تقریب میں ہندو کونسل کے صدر چیلا رام کوہستانی کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان اور سندھ چھوڑ کر جانے جانے والے نہیں ہیں یہ ہماری دھرتی ہے،انہوں کہا کہ کسی بھی ملک میں اقلیتوں کے سب سے زیادہ حقوق ہوتے ہیں۔



You are receiving this email because you subscribed to this feed at https://blogtrottr.com

If you no longer wish to receive these emails, you can unsubscribe here:
https://blogtrottr.com/unsubscribe/5kX/7CNPj8

بلاگ آرکائیو