19 فروری، 2015

Daily Jang Urdu News - Pakistan News Urdu - Jang Searchable: سینیٹ انتخابات، فاٹا کے 21 امیدواروں کے کاغذات نام زدگی مسترد

Daily Jang Urdu News - Pakistan News Urdu - Jang Searchable

Jang Searchable that helps you find News on Various Topics. Urdu news, Pakistan News, Latest News, Breaking News, Current News, Politics, Sports, Cricket

سینیٹ انتخابات، فاٹا کے 21 امیدواروں کے کاغذات نام زدگی مسترد
http://beta.jang.com.pk/JangDetail.aspx?ID=175652
Feb 19th 2015, 14:15

اسلام آباد........ سینیٹ انتخابات کے لیے فاٹا کے 21 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے،دارالحکومت اسلام آباد کی 2 نشستوں کے لیے پیپلز پارٹی کی نرگس فیض ملک اور راجا عمران اشرف کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے۔فاٹا کی چار نشستوں اور دارالحکومت اسلام آباد کی دو نشستوں کے لیے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اسلام آباد میں ہوئی،فاٹا کی 4 نشستوں کے لیے 12 امیدواروں کے کاغذات منظور کیے گئے جبکہ منیر اورکزئی،ادریس صافی،اخونزادہ چٹان اور عبدالمالک وزیر سمیت 21 امیدواروں کے کاغذات مسترد کر دیے گئے، کاغذات ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے کے باعث مسترد ہوئے،اسلام آباد کی دو نشستوں کے لیے پیپلز پارٹی کی نرگس فیض ملک اور راجا عمران اشرف کے کاغذات منظور کرلیے گئے جبکہ ایم کیو ایم کی شمائلہ شہاب اور بسمہ عارف کے کاغذات پراعتراضات لگا دیے گئے، مسلم لیگ ن کے اقبال ظفر جھگڑا اور راحیلہ مگسی کے کاغذات کی جانچ پڑتال کل کی جائے گی۔



You are receiving this email because you subscribed to this feed at https://blogtrottr.com

If you no longer wish to receive these emails, you can unsubscribe here:
https://blogtrottr.com/unsubscribe/5kX/7CNPj8

بلاگ آرکائیو