19 فروری، 2015

Daily Jang Urdu News - Pakistan News Urdu - Jang Searchable: لاہور: نیشنل کالج آف آرٹس میں طلباء کے تھیسسز ڈسپلے

Daily Jang Urdu News - Pakistan News Urdu - Jang Searchable

Jang Searchable that helps you find News on Various Topics. Urdu news, Pakistan News, Latest News, Breaking News, Current News, Politics, Sports, Cricket

لاہور: نیشنل کالج آف آرٹس میں طلباء کے تھیسسز ڈسپلے
http://beta.jang.com.pk/JangDetail.aspx?ID=175657
Feb 19th 2015, 15:25

لاہور.......لاہور کے نیشنل کالج آف آرٹس میں ہونیوالی نمائش میں فائنل ایئر کے طلبہ اور طالبات کے تھیسسز ڈسپلے کیےگئے، طلباء نے پینٹنگز، مجسمہ سازی اور دیگر اصناف میں اپنی صلاحیتوں پر خوب داد وصول کی۔این سی اے لاہور میں ہوئی منفرد نمائش۔ مختلف رنگوں اور میڈیمز سے تیار کی گئی پینٹنگز ملکی ثقافت کو بھرپور اجاگر کرتی اور خوب لبھاتی رہیں، نوخیز فنکاروں کا کہنا تھا کہ اردگرد کے اثرانگیز ماحول نے ہی دلوں میں یہ جوت جگائی، فن کے قدردانوں نے بھی فن کو خوب سراہا، ان کا کہنا تھا کہ نمائش میں منفرد کام دیکھنے کو ملا ہے۔ نیشنل کالج آف آرٹس میں یہ نمائش 3 روز تک جاری رہے گی،تصویریں بولتی ہیں، ایسی ہی پاکستان کی تاریخ اوررہن سہن کا احوال سناتی کچھ تصاویر اور مجسموں پر مبنی یہ نمائش دنیا کیلیے پاکستان کا روشن دروازہ ہے۔



You are receiving this email because you subscribed to this feed at https://blogtrottr.com

If you no longer wish to receive these emails, you can unsubscribe here:
https://blogtrottr.com/unsubscribe/5kX/7CNPj8

بلاگ آرکائیو