19 فروری، 2015

Daily Jang Urdu News - Pakistan News Urdu - Jang Searchable: سیالکوٹ میں چمکتے سورج کو کالی گھٹاؤں نے چھپا لیا

Daily Jang Urdu News - Pakistan News Urdu - Jang Searchable

Jang Searchable that helps you find News on Various Topics. Urdu news, Pakistan News, Latest News, Breaking News, Current News, Politics, Sports, Cricket

سیالکوٹ میں چمکتے سورج کو کالی گھٹاؤں نے چھپا لیا
http://beta.jang.com.pk/JangDetail.aspx?ID=175654
Feb 19th 2015, 15:05

سیالکوٹ........ سیالکوٹ میں چمکتے سورج کو دیکھتے ہی دیکھتے کالی گھٹاؤں نے چھپا لیا، دن میں رات کا سماں ہوگیا،تیز ہوائوں کے ساتھ ہونے والی طوفانی بارش اور ژالہ باری نے شہریوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا۔ سیالکوٹ میں دوپہر کے وقت اچانک کالی گھٹائیں آسمان پر چھا گئیں اور شہر پر تاریکی چھا گئی، تیز ہوائیں چلنا شروع ہوگئیں،آسمان پر بجلی چمکی اور طوفانی بارش کے ساتھ ساتھ ژالہ باری شروع ہوگئی،شہر جھل تھل ہوگیا، نشیبی علاقے زیر آب آگئے،موسم کی اس اچانک خوشگوار تبدیلی پر شہری حیرت زدہ ہوگئے، دفتر اور گھروں سے باہر آگئے اور موسم کو خوب انجوائے کیا،شہریوں نے موسم کے ساتھ ساتھ سموسوں اور پکوڑوں سے بھی خوب لطف اٹھایا، دھوپ چھائوں کا کھیل دو گھنٹے جاری رہا، اس دوران وقفہ وقفہ سے بارش اور ژالہ باری بھی ہوتی رہی، موسم بھی سرد ہوگیا۔



You are receiving this email because you subscribed to this feed at https://blogtrottr.com

If you no longer wish to receive these emails, you can unsubscribe here:
https://blogtrottr.com/unsubscribe/5kX/7CNPj8

بلاگ آرکائیو