19 فروری، 2015

Daily Jang Urdu News - Pakistan News Urdu - Jang Searchable: فیصل آباد میں سوئی گیس کمپنی کے جعلی ملازمین پکڑے گئے

Daily Jang Urdu News - Pakistan News Urdu - Jang Searchable

Jang Searchable that helps you find News on Various Topics. Urdu news, Pakistan News, Latest News, Breaking News, Current News, Politics, Sports, Cricket

فیصل آباد میں سوئی گیس کمپنی کے جعلی ملازمین پکڑے گئے
http://beta.jang.com.pk/JangDetail.aspx?ID=175651
Feb 19th 2015, 14:00

فیصل آباد........ فیصل آبادمیں خود کو سوئی گیس کمپنی کے ملازمین ظاہر کرکے گھر پر چھاپا مارنے والے فراڈیوں کو لوگوں نے پکڑ لیا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔ واقعہ فیصل آباد کے علاقے غلام محمد آباد میں پیش آیا جہاں کے ایک گھر میں دوخواتین اورچارمرد آئے۔ انہوں نے خودکو سوئی گیس کمپنی کا نمائندہ ظاہر کیا اور الزام لگایا کہ گھر میں گیس چوری کی جارہی ہے، لہٰذا س مد میں رقم ادا کی جائے۔اس دوران اہل محلہ بھی جمع ہوگئے اور پوچھ گچھ کی تو جعلی ملازمین بوکھلاہٹ کا شکارہوگئے۔ لوگوں نے انہیں تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔پولیس کے مطابق زیرحراست افراد سے تفتیش کی جارہی ہے۔پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ گھر میں گیس چوری ہورہی تھی یا نہیں یہ پتہ چلانا سوئی گیس کمپنی کی ذمہ داری ہے۔



You are receiving this email because you subscribed to this feed at https://blogtrottr.com

If you no longer wish to receive these emails, you can unsubscribe here:
https://blogtrottr.com/unsubscribe/5kX/7CNPj8

بلاگ آرکائیو