19 فروری، 2015

Daily Jang Urdu News - Pakistan News Urdu - Jang Searchable: ڈیڑھ سال میں جمہوریت کے معیار میں 9اعشاریہ 7 فیصد کمی

Daily Jang Urdu News - Pakistan News Urdu - Jang Searchable

Jang Searchable that helps you find News on Various Topics. Urdu news, Pakistan News, Latest News, Breaking News, Current News, Politics, Sports, Cricket

ڈیڑھ سال میں جمہوریت کے معیار میں 9اعشاریہ 7 فیصد کمی
http://beta.jang.com.pk/JangDetail.aspx?ID=175653
Feb 19th 2015, 14:45

اسلام آباد..........پلڈاٹ نے رپورٹ جاری کی ہے کہ گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران جمہوریت کے معیار میں 9اعشاریہ 7 فی صد کمی ہوئی ہے، تاہم پاکستان میں اب بھی 70 فی صد لوگ جمہوریت کو پسند کرتے ہیں۔پاکستان میں موجودہ دور حکومت کے دوران جمہوریت کا کیا معیار رہا، اس پر پلڈاٹ نے رپورٹ جاری کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق جمہوریت کے استحکام کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی،ایم کیو ایم سمیت دیگر جماعتوں نے حکومت کا ساتھ دیا،موجودہ قومی اسمبلی میں ماہانہ قانون سازی کی شرح زیرو اعشاریہ6 فیصدہے جبکہ گزشتہ اسمبلی میں یہ شرح ایک عشاریہ 7 فیصد ماہانہ تھی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان کے علاوہ وفاق سمیت کسی صوبے میں مقامی حکومت قائم نہیں کی جا سکی، خیبر پختونخواکے سوا کسی صوبے میں پارلیمارنی کمیٹیز با اختیار نہیں ہیں، پارلیمانی انتخابی اصلاحات کمیٹی 6 ماہ گزرنے کے باوجود اپنی تجاویز نہیں دے سکی۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں دی گئی تجاویز کسی حد تک حقیقت پسند ہیں۔ رپورٹ میں جہاں جمہوریت کے معیار میں کمی کی نشاندہی کی گئی ہے وہیں ڈیڑھ سال کے دوران آرمی چیف اور چیف جسٹس پاکستان سمیت مختلف اداروں کے سربراہوں کی تعیناتی کے انداز کو بہتر قرار دیا گیا ہے۔پلڈاٹ کی رپورٹ میں کہا گیاہے کہ ملکی فیصلہ سازی میں فوج کے آنے سے اس پر تنقید بھی ہو گی جو اچھی بات نہیں، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی ساکھ متاثر نہیں ہونی چاہیئے، اس پر تنقید کی بجائے اسے مزید با اختیار بنایا جائے۔



You are receiving this email because you subscribed to this feed at https://blogtrottr.com

If you no longer wish to receive these emails, you can unsubscribe here:
https://blogtrottr.com/unsubscribe/5kX/7CNPj8

بلاگ آرکائیو