22 فروری، 2015

Daily Jang Urdu News - Pakistan News Urdu - Jang Searchable: چمن میں بم دھماکہ پر الطاف حسین کااظہار مذمت

Daily Jang Urdu News - Pakistan News Urdu - Jang Searchable

Jang Searchable that helps you find News on Various Topics. Urdu news, Pakistan News, Latest News, Breaking News, Current News, Politics, Sports, Cricket

چمن میں بم دھماکہ پر الطاف حسین کااظہار مذمت
http://beta.jang.com.pk/JangDetail.aspx?ID=176015
Feb 22nd 2015, 16:12

لندن......متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے چمن میں بم دھماکہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اوربم دھماکہ کے نتیجے میں یک بچہ کے شہید اور متعدد افراد کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہا رکیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ بم دھماکہ میں ملوث درندہ صفت دہشت گرد معصوم اور بے گناہ لوگوں کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں اور کھلی سفاکیت کا مظاہرہ کررہے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ انہوں نے بم دھماکہ میں شہید ہونے والے بچہ کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید بچہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور زخمی افراد کو جلد ومکمل صحت یابی عطا کرے ۔الطاف حسین نے وزیراعظم نواز شریف ، وفاقی وزیرد اخلہ چوہدری نثار علی خان اور بلوچستان کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ چمن بم دھماکہ میں ملوث دہشت گردو ںکو فی الفور گرفتار کیاجائے ، عوام کی جان ومال کو ہر قیمت پر تحفظ فراہم کیاجائے اور دہشت گردی کے خلاف ایکشن پلان پر تیزی سے عملدرآمد کرایاجائے ۔دریں اثنا ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے نیو کراچی سیکٹر یونٹ 140-Bکے رہائشی ارشد ولد ابرار نامی شخص سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ارشد ولد ابرار نامی شخص ایم کیوایم کا نام استعمال کررہا ہے اور غلط قسم کے کاموں میں ملوث ہے اور اس کا ایم کیوایم سے قطعی کوئی تعلق نہیں ہے ۔



You are receiving this email because you subscribed to this feed at https://blogtrottr.com

If you no longer wish to receive these emails, you can unsubscribe here:
https://blogtrottr.com/unsubscribe/5kX/7CNPj8

بلاگ آرکائیو