22 فروری، 2015

Daily Jang Urdu News - Pakistan News Urdu - Jang Searchable: اقتدار چھن جانے سے ذوالفقارمرزا ذ ہنی دباؤ کا شکار ہیں،کمال چانگ

Daily Jang Urdu News - Pakistan News Urdu - Jang Searchable

Jang Searchable that helps you find News on Various Topics. Urdu news, Pakistan News, Latest News, Breaking News, Current News, Politics, Sports, Cricket

اقتدار چھن جانے سے ذوالفقارمرزا ذ ہنی دباؤ کا شکار ہیں،کمال چانگ
http://beta.jang.com.pk/JangDetail.aspx?ID=175999
Feb 22nd 2015, 16:40

بدین ........رکن قومی اسمبلی سردار کمال خان چانگ نے کہا ہے کہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا بیٹے کو وزارت نہ ملنے پر قیادت کی مخالفت شروع کردی ہے، اقتدار اور اختیار چھن جانے کے بعد مرزا ذ ہنی دباؤ کا شکار ہیں جسے دور کرنے کے لئے وہ بیانات کا سہارا لیتے ہیں ۔ ایوان صحافت بدین میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی اور ضلعی جنرل سیکریٹری سردار کمال خان چانگ نے کہا کہ پیپلز پارٹی میں ذوالفقار مرزا کا کوئی مستقبل نہیں ۔ اب انکی ایم این اے اہلیہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اور ایم پی اے بیٹے حسنین مرزا اپنی پوزیشن واضح کریں کہ وہ پارٹی کے ساتھ ہیں یا ذوالفقار مرزا کی سوچ کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار اور اختیار چھن جانے کے بعد مرزا ذ ہنی دباؤ کا شکار ہیں جسے دور کرنے کے لئے وہ بیانات کا سہارا لیتے ہیں ۔ ذولفقار مرزا کی شوگر ملز کے ذمہ کاشتکاروں کے گنے کے بقایا جات کی مد میں 32 کروڑ روپے کے واجبات ہیں ۔ بدین میں اسلحہ کلچر کو متعارف کرانے والا بھی ذوالفقار مرزا ہے ۔



You are receiving this email because you subscribed to this feed at https://blogtrottr.com

If you no longer wish to receive these emails, you can unsubscribe here:
https://blogtrottr.com/unsubscribe/5kX/7CNPj8

بلاگ آرکائیو