22 فروری، 2015

Daily Jang Urdu News - Pakistan News Urdu - Jang Searchable: لندن سے داعش میں شمولیت کے لیے جانے والی طالبات لاپتہ

Daily Jang Urdu News - Pakistan News Urdu - Jang Searchable

Jang Searchable that helps you find News on Various Topics. Urdu news, Pakistan News, Latest News, Breaking News, Current News, Politics, Sports, Cricket

لندن سے داعش میں شمولیت کے لیے جانے والی طالبات لاپتہ
http://beta.jang.com.pk/JangDetail.aspx?ID=176009
Feb 22nd 2015, 18:30

لندن......لندن سے داعش میں شمولیت کے لیئے شام جانے والی طالبات کا تاحال سراغ نہ مل سکا، طالبات کے اقدام نے برطانوی سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے، برطانوی پولیس کے مطابق 15 سالہ شمیمہ بیگم، 16 سالہ قدیضہ سلطانہ اور 15 سالہ عامرہ عباسی منگل کو شدت پسند تنظیم داعش میں شمولیت اختیار کرنے لندن سے استنبول کے لیے روانہ ہوئی تھیں، تینوں طالبات کی تلاش کے لیے ہنگامی اپیل میں پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گرد تنظیم سے تینوں طالبات کو انتہائی سنگین خطرات لاحق ہیں، دوسری طرف والدین کی جانب سے برطانوی سیکیورٹی ایجنسیز کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا گیا ہے کہ گزشتہ برس اسی اسکول کی اقصٰی محمود کے شام جانے کے واقعے کے بعد مزید تین برطانوی لڑکیوں کی شام روانگی پر برطانوی سکیورٹی ایجنسیاں جواب دہ ہیں، ادھر برطانیہ کے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے اپنے بیان میں کہا ہے دہشت گردی کے خلاف جنگ صرف پولیس اور سرحدی فورس کے ساتھ مل کر نہیں لڑی جا سکتی اس کے لیے معاشرے اور تعلیمی اداروں کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔



You are receiving this email because you subscribed to this feed at https://blogtrottr.com

If you no longer wish to receive these emails, you can unsubscribe here:
https://blogtrottr.com/unsubscribe/5kX/7CNPj8

بلاگ آرکائیو