23 فروری، 2015

Daily Jang Urdu News - Pakistan News Urdu - Jang Searchable: فاسٹ اینڈ فیوریس ایک مرتبہ پھر فلم بینوں کا دل جیتنے کیلئے تیار

Daily Jang Urdu News - Pakistan News Urdu - Jang Searchable

Jang Searchable that helps you find News on Various Topics. Urdu news, Pakistan News, Latest News, Breaking News, Current News, Politics, Sports, Cricket

فاسٹ اینڈ فیوریس ایک مرتبہ پھر فلم بینوں کا دل جیتنے کیلئے تیار
http://beta.jang.com.pk/JangDetail.aspx?ID=176105
Feb 23rd 2015, 15:50

نیویارک...... ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر ایکشن فلم سیریز فاسٹ اینڈ فیوریس ایک مرتبہ پھر فلم بینوں کا دل جیتنے کیلئے تیار ہے ،اسی سلسلے میں فاسٹ فیوریس فرنچائز کی ساتویں کڑی '' فیوریس7'' کا دھماکے دار ٹریلر جاری کر دیاگیا ہے۔ہدایتکارجیمز وان کی اس کرائم تھرلر فلم کی اسٹار کاسٹ میں وِن ڈیزل، آنجہانی اداکارپال واکر،مشعل روڈریگوئز، ڈیوین جانسن ،جارڈانا بریوسٹر ، ٹیریس گبسن، جیسن اسٹیتھم، لیو ڈیکرس، کرٹ رَسل اورلوکس بلیک شامل ہیں۔گزشتہ حصوں کی طرح اس فلم میں بھی وِن ڈیزل اپنے سابقہ کردارگو ڈومینک ٹوریٹو کے روپ میں جلوہ گر ہو نگے اور سابق پو لیس مین برائن او کون کا کردارآنجہانی اداکار پال واکرنبھا رہے ہیں جن کی خطرناک کارحادثے میں ا چانک موت کے بعد فلم کی بقیہ عکسبندی انکے بھائیوں کی مدد سے مکمل کی گئی ہے۔انتہائی تیز رفتار کاروں اور بدلے کی آگ میں جلتے خطروں کے کھلاڑیوں کے بے مثال ایکشن کا تڑکا لِئے اس فلم کو نیک ایچ موریٹیزاوروِن ڈیزل نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے جو یونیورسل پکچرز کے تحت3اپریل کو سینما گھروں میں تہلکہ برپا کرنے آرہی ہے۔



You are receiving this email because you subscribed to this feed at https://blogtrottr.com

If you no longer wish to receive these emails, you can unsubscribe here:
https://blogtrottr.com/unsubscribe/5kX/7CNPj8

بلاگ آرکائیو