لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2014ء)وزیراعلی ٰ
محمد شہبازشریف نے شدید بارش کے دوران 2گھنٹے تک برکی روڈ پر آشیانہ اقبال
کی سا ئیٹ کا دورہ کیا -وزیراعلیٰ کو پہلے آشیانہ ا قبال کے مجوزہ منصوبے
کے با رے میں بریفنگ دی گئی- وزیراعلیٰ نے بریفنگ پر عدم اعتماد کا ا ظہار
کرتے ہوئے سٹرک کی تعمیر کے منصوبے کے بارے میں دریافت کیا تو متعلقہ ا
فسران کوئی جواب نہ دے سکے جس پر وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ یہ انتہائی افسوسناک بات ہے کہ متعلقہ ا فسران کو سٹرک کی تعمیر کے منصوبے کے با رے علم نہیں-
آشیانہ اقبال کے حوالے سے متعلقہ افسران نے جو غفلت اور کوتاہی برتی ہے اس کا کڑا احتساب ہوگا-قومی وسائل غریب عوام کی امانت ہیں ، جنہیں ان کی فلاح وبہبود پر خرچ کرنا میری ذمہ داری ہے- وزیراعلیٰ نے بارش میں کھڑے ہو کر آشیانہ اقبال کے مختلف حصے دیکھے اور وزیراعلیٰ کیچڑ میں پیدل چل کر خود صورتحال کا جائزہ لیتے رہے-وزیراعلیٰ نے پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کی کارکردگی مایوس کن قرار دیتے ہوئے سخت ناراضگی کا ا ظہار کیا اور فوری طو رپر متعلقہ ا فسران کے خلاف کا رروائی کرنے کا حکم دیا-