خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں انسداد پولیو
مہم کی ایک خاتون کارکن کواغوا کرنے کے بعد قتل کر دیا گیا ہے۔ اس واقعے
کے بعد مقامی لوگوں نے چمکنی کے قریب روڈ بلاک کر کے احتجاج کیا ہے۔
پولیس انسپکٹر محمد عرفان نے بی بی سی کو بتایا ہے
کہ انسدادِ پولیو مہم کی ایک خاتون کارکن کو گذشتہ روز نامعلوم افراد نے
اغوا کر لیا تھا۔ ایسی اطلاعات ہیں کہ کل نا معلوم افراد لیڈی ہیلتھ ورکر
کے گھر میں گھس گئے تھے جہاں سے اسے اغوا کر کے ساتھ لے گئے تھے