نیند کی کمی کے دماغ پر برے اثرات
سے ہر کوئی واقف ہے، لیکن ایک نئی تحقیق کے مطابق نیند میں کمی کے اثرات
ہمارے اندازے سے زیادہ ہیں کیونکہ اس سے دماغ کے خلیے ہمیشہ کے لیے تباہ ہو
سکتے ہیں۔
دماغی سائنس کے جریدے ’جرنل آف نیورو سائنس‘ میں
شائع ہونی والی تحقیق میں کہاگیا ہے کہ ایک تجربے میں چوہوں کو زیاہ دیر تک
جگائے رکھے جانے سے ان کے 25 فیصد دماغی خلیے مرگئے۔