26 مارچ، 2014

وہ دودھ پیتے ہیں!!!!!

ایک دفعہ ایک مشہور شاعر کسی ہوٹل میں کھانا کھانے کے لئے گھر سے نکلے تو راستے میں ایک دوست مل گیا۔ چونکہ جیب گرم تھی اور موڈ بھی خوشگوار تھا لہذا دوست کو بھی دعوت دے ڈالی
ہوٹل پہنچ کر شاعر صاحب نے پوچھا: کیا کھاؤ گے؟
شاعر موصوف کے بے حد اصرار پر بولے: اگر اتنا ہی اصرار ہے تو دودھ پی لیتا ہوں
چناچہ انھوں نے اپنے لئے مرغی اور دوست کے لئے دودھ منگوایا
جب شاعر صاحب مرغی کھا چکے تو اسکی ہڈیوں پر زور آزمائی کرنے لگے جب ہڈیوں میں سے کڑاک کڑاک کی آوازیں آنے لگیں تو ان کے دوست نے ان سے طنزیہ دریافت کیا
آپ کے شہر کے کتے کیا کرتے ہیں؟ !
شاعر صاحب نے اپنے شوق کو بڑے اطمینان سے جاری رکھتے ہوئے جواب دیا:
وہ دودھ پیتے ہیں

بلاگ آرکائیو