حضور
اکرم ﷺآخری نبی ہیں آپ ا کے بعد قیامت تک کوئی نبی نہیں آئے گا آپ کے بعد
جو شخص نبوت کا دعویٰ کرے وہ مرتد اور زندیق ہے۔مرزا غلام احمد قادیانی نے ۱۸۹۱ء میں مسیح موعود ہونے کا ۱۸۹۹ء میں ظلی بروزی نبی ہونے کا اور بالآخر ۱۹۰۱ء
میں مستقل صاحب شریعت نبی ہونے کا دعویٰ کیا۔ مرزا اپنے ان جھوٹے دعوؤں کی
بناء پر کافر ومرتد اور زندیق ٹھہرا اور اس کو نبی ماننے والے بھی کافر
ومرتد اور زندیق ٹھہرے۔ مرزا کو ماننے والے دو طرح کے لوگ ہیں قادیانی گروپ
،لاہوری گروپ,
قادیانی گروپ مرزا کو اس کے تمام دعوؤں میں سچامانتے ہیں لہذا جو لوگ
اسلام سے برگشتہ ہوکر قادیانی ہوئے وہ مرتد کہلائیں گے اور جو پیدائشی
قادیانی ہیں وہ زندیق کہلائیں گے۔
لاہوریوں
اور قادیانیوں کا اصل جھگڑا حکیم نور الدین کے بعد مسئلہ خلافت پر ہوا
قادیانی خاندان نے مرزا محمود کو خلافت سونپ کر اس کے ہاتھ پر بیعت کرلی جب
کہ لاہوری گروپ محمد علی لاہوری کی خلافت کا خواہاں تھا ورنہ دونوں گروپ
مرزا کو اپنے دعوؤں میں سچا مانتے ہیں۔ اگر لاہوری کہیں کہ ہم قادیانی کو
نبی نہیں مانتے اول تو یہ بات خلاف حقیقت اور غلط ہے اور اگر یہ بات تسلیم
بھی کر لی جائے تو وہ اس کو مجدد مہدی اور مامور من اللہ وغیرہ ضرور مانتے
ہیں جب کہ جھوٹے مدعئی نبوت کو مسلمان سمجھنے سے آدمی کافر ومرتد ہوجاتا ہے
لہذا قادیانی جماعت کے دونوں گروہ قادیانی اور لاہوری کافر ومرتد ہیں۔